

عاشور کی شب مجھ بیکس پہ احسان یہ لا ڈھل دھیرے دھیرے
بڑا قیمتی ہے یہ ہر لمحہ میری قسمت کا ڈھل دھیرے دھیرے
مہمان ہیں اب دو گھڑیوں کے میرے بھائیؐ اور بھتیجےؐ
اس عجلت کے تو دیکھے گی خود اگلی رات نتیجے
تیرے ڈھلتے ہی ہو جائیں گے میرے سجنؐ جدا
جی بھر کے پیار نہ کر پائی شبیر کے نورِ نظرؐ کو
کچھ دیر آباد تو دیکھنے دے اِس اپنے اجڑتے گھر کو
تجھے ڈھلنا ہے تو بیشک ڈھل عجلت نہ دکھا
مائوں کی گود میں بچوں کو آرام تو کر لینے دے
گودیں تو بھری رہنے دے ابھی سکھ گود میں بھر لینے دے
کچھ دیر خیام سے آنے دے لوری کی صدا
مائیںؐ رخ دیکھیں بیٹوںؐ کا آنکھوں کی پیاس بجھا لیں
آغوش میں لے کر بچوں کو کچھ وقت تو جی بہلا لیں
کچھ دیر سکون کا سانس تو لے ہر اک ممتا
کونین کی اس شہزادیؐ کا جعفرؐ آباد ہو بھائیؐ
عاشور کی رات رُلاتا تھا جن کو احساس جدائی
جو ڈھلتی رات سے کہتی تھیں اب بہرِ خدا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار