

آئی ہے کرنے چہلم ہمشیرؐ بے کفن کی
خوشبو چلی ہے لینے عباسؐ کے بدن کی
کل شاہزادیوںؐ کے اب ہیں لباس کالے
چہروں پہ مُردنی ہے سر میں ہیں خاک ڈالے
مرجھا چکی ہیں کلیاں تطہیر کے چمن کی
آئی ہیں شام سے ہے بچوں سے گود خالی
ہے بیوگی نے سب کی خستہ ردا سنبھالی
پھیکی پڑی ہے مہندی نوشاہ کی دلہنؐ کی
قاسم کی ماںؐ سہارے چلتی ہے اب بہوؐ کے
قطرے ہیں پائوں چھوتے نوشاہؐ کے لہو کے
سہروں کو ڈھونڈتی ہے بیوہ سخی حسنؐ کی
مقتل پہ ہر دکھیؐ کی نظریں جمی ہوئی ہیں
پلکوں پہ آنسوئوں کی موجئیں تھمی ہوئی ہیں
دینے چلی ہے پرسہ سرخی اداس بن کی
اس کارواں کو جعفرؐ پھر سے عطا خوشی ہو
بیٹوںؐ کو سہرہ باندھیں پُر کیف زندگی ہو
جن کو نہیں ہے آئی اب یاد تک وطن کی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار