

اس دشت میں رو رو کر جبریل یہ کہتا ہے
غربت میں گھرا لوگو احمدؐ کا نواسہ ہے
ہر ضرب کی جنبش سے ہے عرش علیٰ روتا
ہے قبرِ نبیؐ ہلتی محبوبِ خدا روتا
خنجر کے تلے ظالم سرورؐ کا کلیجہ ہے
پیاسہ یہ کئی دن کا جو گرم زمیں پر ہے
اک زخم بھی گہرا سا یہ جس کی جبیں پر ہے
یہ بنتِ محمدؐ کی آغوش کا پالا ہے
حیراں ہوں کہ ہیں کیوں کر یہ ارض و سما باقی
رہتی ہے زمانے میں کیا اور جفا باقی
ڈوبا جو یہ ہے خوں میں اللہ کا چہرہ ہے
ہے بنتِ محمدؐ کے رونے کی صدا آتی
سر موجِ فرات اپنا ساحل سے ہے ٹکراتی
جب پیاس میں دھرتی پر شبیرؐ تڑپتا ہے
جعفرؐ شہ والا کے بیٹےؐ نے اب آنا ہے
بدلے سبھی لینے ہیں ہر قرض چکانا ہے
اس ظلم پہ غیبت میں جو آج بھی روتا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار