

اصغرؐ کی قبر کو ماںؐ لوری سنا رہی ہے
پیاسے لبوں کے غم میں آنسو بہا رہی ہے
پر درد بین سن کر عابدؐ ہیں کانپ جاتے
ہر بین پر زمیں کو ہیں زلزلے سے آتے
گو تھا زمیں کا جھولا ممتا جھلا رہی ہے
اصغرؐ کا سرخ کُرتا آغوش میں اٹھائے
گم ہیں تصوروں میں سر پاک کو جھکائے
مقتل میں ہے قیامت کچھ گنگنا رہی ہے
کہتی ہیں میرے چندا آ گود میں سُلا دوں
جتنے ہیں اشک دل میں آ تجھ پہ میں بہا دوں
آؤ نہ لعلؐ تجھ کو ممتا بلا رہی ہے
یہ وقت دودھ کا ہے پیاسا بھی ہے تو اصغرؐ
تو بھی اداس ہو گا مجھ سے لپٹ جا آ کر
روٹھے ہوئے ہو دیکھو ماںؐ خود منا رہی ہے
جعفرؐ یہ شاہزادیؐ آباد ہو جہاں میں
کرتی تھیں بین بن میں جو درد کی زباں میں
کہتی تھیں آؤ اصغرؐ ماںؐ گھر کو جا رہی ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار