

زندہ ہیں ابھی ہم زندہ ہیں زندہ ہیں
حالات سے کہہ دو اب نہ کریں یہ ہم سے آنکھیں چار
باطل کی آندھیوں سے کہہ دو اسلام ابھی تک زندہ ہے
مظلوم حسینؐ کی عظمت کا پیغام ابھی تک زندہ ہے
آسان ہے مرنا عزت سے اور جینا ہمارا ذلت سے
ہے اک پل بھی دشوار
سانسوں میں حرارت تازہ ہے اور خون میں گرمی باقی ہے
یہ مسئلہ میرا مِلّی ہے یہ جذبہ میرا آفاقی ہے
ہم ظلم کا نام مٹائیں گے باطل کے خلاف اٹھائیں گے
آواز کہیں تلوار
دنیا میں زندہ قوتوں کو حق ملتا ہے زندہ رہنے کا
بندوق کے سامنے بھی اپنا حق بنتا ہے حق کہنے کا
حق بھیک میں لینا ذلت ہے حق چھیننا عین عبادت ہے
زندہ ہیں یہی اقدار
ہر معرکہ حق و باطل میں ہم لائیں گے پرچم غازیؐ کا
جعفرؐ کونین کے سینے پر لہرائیں گے پرچم غازیؐ کا
اب عدل کا سورج چڑھتا ہے حق تیغ اٹھا کر بڑھتا ہے
زندہ ہے علمبردار
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار