

کہاں ہو میرے اکبرؐ تم کہاں ہو
دے رہی ہوں صدا مجھ کو آواز دو تم جہاں ہو
لے کے آئے تھے مجھ کو وطن سے کربلا میں کہاں کھو گئے ہو
میری آہوں کا محشر جگا کر خود اکیلے کہاں سو گئے ہو
دیکھو میری ضعیفی کا عالم تم سہارا بنو لعلؐ آکے میرا تم جواں ہو
میں تو لے کر چلی تھی وطن سے تیری شادی کے سامان سارے
جانے تو کس طرف کو چلا ہے رہ گئے دل میں ارماں ہمارے
جس کو لوٹا ہے ظالم خزاں نے تم وہی میری ممتا کا مہکا ہوا گلستاں ہو
روٹھنے کا یہ موسم نہیں ہے روٹھنا ماںؐ سے اچھا نہیں ہے
چھپ کے پُرحول صحرا میں اکبرؐ اس طرح سونا جچتا نہیں ہے
میرے بیٹےؐ میں تیری تو ماںؐ ہوں اس ضعیفی میں کیوں لے رہے تم میرا امتحاں ہو
لے کے پھرتی ہوں آنکھوں کا کاسہ اپنے دیدار کی بھیک دے دو
تیری خوشبو بھی روٹھی ہوئی ہے اپنی مہکار کی بھیک دے دو
اک جھلک ہی تم اپنی دکھا دو تم تو حسرت زدہ اور ترسی ہوئی ماںؐ کی جاں ہو
جعفرؐ اس غم رسیدہ دکھی کو لختِ دل کی خوشی مل بھی جائے
کہہ رہی تھی جو مقتل میں آکر مجھ پہ روتے ہیں دردوں کے سائے
آ کے اکبرؐ میرا ہاتھ تھامو کیونکہ تم ہی میرے درد و آلام کی داستاں ہو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار