

گلشن پہ خزاں کا عالم ہے اور گرم ہوائیں آتی ہیں
غنچوں پر تیر برستے ہیں اور کلیاں اشک بہاتی ہیں
خاروں کی دہکتی نوکوں سے چھلنی ہیں بدن کل پھولوں کے
اور آندھیاں ظلم کی برگوں پر صحرا کی گرد اڑاتی ہیں
زردائے ہوئے رخ پتوں کے پانی کی کمی پر روتے ہیں
ادھر علقمہ کی بے بس موجئیں سر ساحل سے ٹکراتی ہیں
بچھڑے ہوئے غنچے ڈالوں سے مسلے سے پڑے ہیں دھرتی پر
کرتی ہیں بین ہوائیں جب اُن زخموں سے چھو جاتی ہیں
معصومؐ سے کومل غنچوں پر ہے گرد جمی مایوسی کی
اور نرگسی آنکھیں جھک جھک کر ہر پل شبنم برساتی ہیں
جعفرؐ ہو دعا منظور میری اعلان ہو پھر اِس گلشن کو
مخمور بہاریں خوشیوں سے اس گلشن کو مہکاتی ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار