

کرب و بلا کی جانب مظلومؐ جا رہے ہیں
عباسؐ ہر قدم پر آنسو بہا رہے ہیں
شہزادیوںؐ کی الفت طوفاں کشا ہے پیہم
کھینچے ہے خود مہاریں روحِ نبیِ اکرمؐ
تھامے ہوئے کلیجہ خود ساتھ آ رہے ہیں
شہزادیٔ دو عالمؐ لیتی ہیں خود بلائیں
محوِ طواف محمل ہونٹوں پہ ہیں دعائیں
اور بین درد و غم کے محشر جگا رہے ہیں
شہزادیوںؐ کی ہردم ہیں چومتی ردائیں
کہتی ہیں بیٹیوںؐ سے مائیں ضرور جائیں
بازارِ شام ظالم تجھ کو بلا رہے ہیں
جائو گی تم جہاں بھی ماںؐ ساتھ ساتھ ہو گی
ہردم مہارِ ناقہ میرے ہی ہاتھ ہو گی
لیکن سفر تمہارے ماںؐ کو رُلا رہے ہیں
یہ کاروانِ غربت جعفرؐ وطن کو آئے
اِن شاہزادیوںؐ کو ہر دکھ بھی بھول جائے
صدیوں سے درد و غم میں جو مبتلا رہے ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار