

اعلاں ہوا نبوی چمن پامال کرو
کڑیل جواں غنچہ دہن پامال کرو
غازیؐ کی لاش دیکھو ہے علقمہ سنبھالے
تپتی ذرہ کے دیکھو نازک بدن پہ چھالے
ڈوبا ہوا خوں میں یہ تن پامال کرو
دہکی ہوئی زمیں پر مظلومؐ سو رہے ہیں
اور اُن کی غربتوں پر قدسی بھی رو رہے ہیں
اُن کے حسیں زخمی بدن پامال کرو
دھرتی پہ سو رہا ہے شبیرؐ کا وہ جانیؐ
پائی ہے مصطفیؐ کی جس نے حسیں جوانی
اُس حسنؐ کی ابدی پھبن پامال کرو
اصغرؐ وہ مامتا کے ناز و نعم کا پالا
مظلومِ کربلاؐ کا سینے پہ سونے والا
کومل کلی غنچۂ بدن پامال کرو
جعفرؐ یہ شاہزادےؐ آباد ہوں جہاں میں
کہتے ہیں جن کے بارے شامی کھلی زباں میں
ہر بے نوا ہر بے کفن پامال کرو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار