

حسینؐ تربتِ مادرؐ پہ جب چلا آئے
تو یاد ماںؐ کی ہر اک بات بارہا آئے
لپٹ کے قبر سے سونا وہ بچپنے کی ادا
تو ماں کی گود میں سونے کا تب مزا آئے
جو ماںؐ کی قبر پہ سر رکھ کے جب بھی روتے ہیں
تو قبر پاک سے لوری کی تب صدا آئے
وداع کی صبح یہ کہتے تھے قبرِ مادرؐ سے
ضرور آنا کہ ھل مِن کی جب صدا آئے
ترا غریب تو اماںؐ کبھی نہ آئے گا
گلے لگانا جو بیمارِ کربلاؐ آئے
اُسے حسینؐ سمجھنا اُسی کو بہلانا
میری طرف سے جو رنگیں میری قباء آئے
دعا ہے جعفرؐ مضطر کی منتقمؐ تیرا
زمانے والو سے خود لینے خوں بہا آئے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار