

لاشہ علی اکبرؐ کا اٹھایا نہیں جاتا
خیمے میں جواں بیٹےؐ کو لایا نہیں جاتا
باباؐ کی ضعیفی ہے کمر خم ہے جھکے ہیں
اور حلق میں دکھ درد کے طوفان رکے ہیں
امداد میں غازیؐ کو بلایا نہیں جاتا
سینے سے لہو جاری ہے ابرو پہ بھی بل ہے
چھاتی سے عیاں ٹوٹے ہوئے نیزے کا پھل ہے
بیٹےؐ کو بھی سینے سے لگایا نہیں جاتا
مائیں تو جواں بیٹوں کی لاشیں ہیں سجاتی
اکبرؐ کی جواں لاش تو دیکھی نہیں جاتی
اور سہرہ بھی ماتھے پہ سجایا نہیں جاتا
ماںؐ کہتی ہے سینے سے کوئی ہاتھ اٹھائے
اکبرؐ تو یہ کہتے ہیں کوئی پاس نہ آئے
جو ہاتھ کے نیچے ہے دکھایا نہیں جاتا
شادی کی سبھی رسمیں ادا کرتی ہے بی بیؐ
فضہ ہے یہ کہتی ہے تو کیا کرتی ہے بی بیؐ
دولہا کبھی لاشوں کو بنایا نہیں جاتا
جعفرؐ لٹی ممتا کی ہر امید بر آئے
جس ماںؐ کو شقی لاش سے اس طور سے لائے
جس طرح سے لاشوں سے ہٹایا نہیں جاتا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار