

ناموس نبیؐ لوگوں سے کیا مانگ رہے ہیں
امت سے رسالت کا صلا مانگ رہے ہیں
ہستی کے لیے جن کا کرم وجہہِ بقا ہے
کونین کی یہ زندگی خود جن کی عطا ہے
کیوں جانے وہ رحلت کی دعا مانگ رہے ہیں
جس باب پہ پردے کے مراسم ہوئے ایجاد
پردے سے کیا مُلکِ شرافت کو بھی آباد
امت سے اماں آلِ عباؐ مانگ رہے ہیں
بینوں ہی سے معمور یہ خیموں کا دھواں ہے
جاتا ہے تبھی عرش پہ یہ آہ و فغاں ہے
لو آج وہ امت سے وفا مانگ رہے ہیں
دنیا میں جو عقبیٰ میں اماں بخشِ جہاں ہیں
جو اصل پناہ گاہِ زمیں اور زماں ہیں
وہ آج اماں بہرِ خدا مانگ رہے ہیں
بے گور و کفن لاشوں پہ حسرت کی نظر ہے
نیزوں پہ ادھر جھومتا ہر ایک کا سر ہے
اس مد میں سبھی اذنِ عزا مانگ رہے ہیں
جعفرؐ شاہِ مظلومؐ کا آباد یہ گھر ہو
کونین کی خوشیوں کی اسی گھر پہ نظر ہو
حبدار دعائیں یہ سدا مانگ رہے ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار