

اے بھیاؐ کیا تیری بہنا یہ منظر بھول سکتی ہے
تیرا دھرتی پہ یہ گل رنگ پیکر بھول سکتی ہے
نفاست میں تیرا یہ جسم پھولوں کو بھی شرمائے
نزاکت کو تیرے رحمت کی شبنم چومنے آئے
برستے تجھ پہ بہناؐ کیسے پتھر بھول سکتی ہے
یہ تیرا زخم سہنا خوں میں نائو جسم کی کھینا
یہ تپتی ریت پر آغوشِ مادرؐ کے مزے لینا
جو دیکھے وہ بہنؐ تا حشر کیونکر بھول سکتی ہے
تیرے سینے پہ اصغرؐ کا یہ سونا بے نیازانہ
یہ جھولے کی ہمک لوری کی لے سے بھی ہے بیگانہ
تو کیا اس رنگ کو آغوشِ مادرؐ بھول سکتی ہے
یہ جعفرؐ قائمِ آل عباؐ کہتے ہیں عالم سے
مٹائیں گے یزیدیت کے کل آثار ہم آ کر
بہن کی روح یہ غربت کی چادر بھول سکتی ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار