

اصغرؐ کا خالی جھولا لوٹایا جا رہا ہے
ممتا کو زخمی بیٹاؐ پھر یاد آ رہا ہے
زنداں میں ہو رہا ہے اصغرؐ کا آج ماتم
سادانیوںؐ کا حلقہ آنکھیں سبھی کی پرنم
پہلی شبیہہ عابدؐ جھولے کی لا رہا ہے
جھولے کو بڑھ کے مادرؐ چھاتی سے ہیں لگاتی
کہتی ہیں میرے چندا ماںؐ ہے تجھے بلاتی
جانے کہاں مقدر تجھ کو سلا رہا ہے
جھولے میں تم تھے سوتے یہ کس کو کیا خبر ہے
دیکھو تو آج اصغرؐ جھولے میں تیرا سر ہے
یہ سر میرے جگر میں محشر جگا رہا ہے
تو سو چکا ہے بیٹےؐ لوری میں کیا سناؤں
اس حال میں میں کیسے لے کر وطن کو جاؤں
میں تجھ کو رو رہی ہوں تو مسکرا رہا ہے
جعفرؐ کی یہ دعائیں مقبول ہوں خدایا
اصغرؐ کے سر پہ دیکھیں پھر مامتا کا سایا
صدیوں سے جس کا یہ دکھ سب کو رُلا رہا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار