

بھیاؐ میں تیری قبر سے اب جا نہیں سکتی
اس دل کو میں سمجھاؤں تو سمجھا نہیں سکتی
آئی تھی تیرے ساتھ تیرے ساتھ رہوں گی
اس دشت کے صدمات تیرے ساتھ سہوں گی
جز اس کے دلِ زار کو بہلا نہیں سکتی
اشکوں سے تیری قبر پہ رکھوں گی چراغاں
ماتم سے کھِلا دوں گی مصائب کے گلستاں
میں پھول گلستاں سے تو اب لا نہیں سکتی
زیبا ہے مجھے بیٹھنا اس خستہ لحد پر
میں نے ہی تو دیکھا ہے تیرے قتل کا منظر
اب آنکھوں کو رونے سے میں ترسا نہیں سکتی
حسرت تھی کہ روؤں گی میں سینے سے لگا کر
ہر زخم پہ کر دوں گی میں یہ زیست نچھاور
اب جاؤں کہاں سینے سے لپٹا نہیں سکتی
جعفرؐ یہ بہنؐ آج ہو آباد جہاں میں
دکھ اپنے سناتی تھی جو اشکوں کی زباں میں
جو شام کے دکھ بھائیؐ کو بتلا نہیں سکتی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار