

زنداں سے بیبیوںؐ کو سجادؐ لا رہے ہیں
واپس وطن کو شاید بیمارؐ جا رہے ہیں
کہتی ہیں شاہزادیؐ جانا نہیں گوارا
اب لگ چکا ہے بیٹاؐ زنداں میں دل ہمارا
زنداں میں بیٹیوںؐ کے چہلم منا رہے ہیں
مڑ مڑ کے دیکھتے ہیں زنداں کے در کی جانب
پھر رو کے دیکھتے ہیں باباؐ کے سر کی جانب
ایک ایک کر کے سارے دکھ یاد آ رہے ہیں
پھوپھیؐ کا ہاتھ تھامے چلتے ہیں رو رہے ہیں
زنداں کی گَرد رخ سے گرم اشک دھو رہے ہیں
پیاسوں کے غم میں ڈوبے آنسو بہا رہے ہیں
سجادؐ کہہ رہے ہیں پھوپھیؐ حضور آئیں
مدت سے ہیں ترستے اب کربلا کو جائیں
کن چاہتوں سے دیکھیں اکبرؐ بلا رہے ہیں
جعفرؐ کی یہ دعائیں اب مستجاب ہوں گی
خوشیوں کی پاک گھڑیاں وقفِ شباب ہوں گی
تلوارِ انتقام اب آقاؐ اٹھا رہے ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار