

عباسؐ کے پرچم تلے ماتم کرو ماتم کرو
پرچم ہے جرأت کا نشاں اپنی عقیدت کا نشاں آ کے یہاں سر خم کرو
اس کی سلامی کیلئے جھکتا ہے خود عرشِ بریں
رحمت کو برساتا ہے ہر لمحہ وہ ربِ عالمیں
آئے صدا یہ دم بہ دم اونچا رہے حق کا علم عالم کو تم برہم کرو
بہتی تھی نہر علقمہ عباسؐ جب پیاسے گئے
پانی کے عیوض شاہؐ کے بازو وہاں کاٹے گئے
لازم ہے اس شدت کا غم پیاسہ تھا سقائے حرم آنکھوں کو تم پرُنم کرو
حیدرؐ کے لختِ قلب کو اِس ظلم سے مارا گیا
عباسؐ کا لاشہ بھی بہنوںؐ سے نہ پہچانا گیا
پہلے تو بازو تھے قلم اس پر ہوئے لاکھوں ستم تازہ وہ پھر سے غم کرو
جعفرؐ شبیہہ پرچمِ عباسؐ ہے اپنا لوا
سر پر ہمارے حشر تک سایہ رہے اُس کا سدا
خالق کی عظمت کی قسم یہ بھی ہے اتنا محترم سجدے یہاں پیہم کرو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار