

عدو ہیں اور پیاسہ اک جواں ہے
گلے میں تیر سینے میں سناں ہے
بین کرتی ہیں درِ خیمہ پہ بھی سادانیاںؐ
پڑ رہی ہیں جسم اکبرؐ پر سنانوں پہ سناں
جو چپ ہے تو علی اکبرؐ کی ماں ہے
سر سے آنچل ڈھل گیا ہے ملکہئِ تطہیر کا
اور عمامہ گر گیا ہے حضرتِ شبیرؐ کا
ہیں کہتے اب میرا اکبرؐ کہاں ہے
باہیں ہیں گھوڑے کی گردن میں دکھیؐ کے لعلؐ کی
دن دہاڑے لٹ رہی دولت اٹھاراں سال کی
جگر پہ ہاتھ ہے ہونٹوں پہ جاں ہے
بند آنکھیں ہیں جواں کی دل میں ہے برچھی کا پھَل
خون سے رنگیں لٹکتے ہیں حسین زلفوں کے بل
لہو بھیگی مسوں پر بھی رواں ہے
جعفرؐ اکبرؐ کو ملے اپنی تمنا کا ثمر
تا ابد پھولیں پھلیں یہ باغ عصمت کے شجر
انھیں زیبا بہارِ جاویداں ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار