

یاحسینؐ یاحسینؐ یاحسینؐ
کرتے ہوئے بازار سے گزرو کہ یہ گونجے صدا یاحسینؐ
دنیا کو بتلاتے چلو ظلم و ستم کی داستاں
دینِ خدا کے نام پر کیسے لٹیں سادانیاںؐ
یہ بھی بتا دو کیوں لٹی بنتِ محمدؐ کی ردا
چہرے یزیدیت کے تم بازار میں عریاں کرو
اسلام کی ڈالی ہوئی فرضی نقابیں چھین لو
ظالم کو دنیا دیکھ لے پہچان لے ہے ظلم کیا
ماتم کی اِس آواز سے ثابت کرو مظلوم ہیں
بے جرم جو مارے گئے کہہ دو کہ وہ معصومؐ ہیں
اپنے لہو سے اک نئی پیدا کرو پھر کربلا
شبیرؐ تیرے غم کو ہم مٹنے نہیں دیں گے کبھی
لاکھوں یزید آئیں مگر گونجے گی مظلومی تیری
تیری بہنؐ کی ہے دعا کرتے رہیں گے ہم سدا
ان بیکسوں کے قتل کا جب تک نہ لیں گے انتقام
جعفرؐ عزاداری کا یہ خنجر رہے گا بے نیام
اس احتجاجِ ظلم سے رکھیں گے ہم محشر بپا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار