

یہ کون روتا ہے محسوس ہوتا ہے
مظلوم کے ملبوس کی ہر تار ہے زخمی دلِ زار ہے زخمی
چھلنی چھلنی ہیں مظلوم کے بازو بھی خون میں ڈوبے ہیں شبیرؐ کے گیسو بھی
خون کے قطرے ریش اطہر سے گرتے ہیں آنکھوں پر ہیں کٹ کر گر گئے ابرو بھی
اور پھول سا نازک ہر اک رخسار ہے زخمی دلِ زار ہے زخمی
چاروں عور سے شمشیریں لہراتی ہیں ھل من ناصر کی آوازیں آتی ہیں
سرخ عبا سے خون اُچھل کر بہتا ہے تیروں کی جب نوکیں آ ٹکڑاتی ہیں
ہے سر پہ جو سرورؐ کی وہ دستار ہے زخمی دلِ زار ہے زخمی
زین پہ بیکس نے سر پاک جھکایا ہے اور ماتھے پر سرخ پسینہ آیا ہے
فوجوں میں رہوار مسلسل دوڑتا ہے بادل تیروں کا میدان پہ چھایا ہے
بس ظلم سے مظلومؐ کا رہوار ہے زخمی دلِ زار ہے زخمی
درد کے یہ آثار دکھائی دیتے ہیں بنتِ نبیؐ کے بین سنائی دیتے ہیں
سر پر ہے قرآن نبیؐ کی بیٹیوں کے شامیوں کو رو رو کے دہائی دیتے ہیں
ہے غش میں اور کرارؐ کا دلدار ہے زخمی دلِ زار ہے زخمی
جعفرؐ دل میں درد انگڑائی لیتا ہے جب یہ گھر ویران دکھائی دیتا ہے
دل میں آبادی کی حسرت پلتی ہے بربادی کا بین سنائی دیتا ہے
اس گھر کی غم سے ہر در و دیوار ہے زخمی دلِ زار ہے زخمی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار