

حسینیت کو بچاؤ لوگو یزیدیت سر اٹھا رہی ہے
حسینؐ کی پُر الم شہادت کو اب یہ مجرم بنا رہی ہے
کٹا کے سر جس نے لاج رکھ لی ہر اک نبی کی اور اک خدا کی
اُسی کے مقصد اُسی کی عصمت پہ دن چڑھے آنچ آ رہی ہے
دکھا دو شہروں کی تنگ گلیوں میں شام کے سنگدل مناظر
غیور لوگو تمہیں نبی زادیوںؐ کی غربت بلا رہی ہے
چھٹی امامت یزید کو دے کے ناز کرتا ہے اب سقیفہ
زبانِ منبر اسی کے ماتم پہ پھر سے فتوے لگا رہی ہے
یہ عرض جعفرؐ کی سن لو آقاؐ زمانے کی باگ ڈور تھامو
سقیفہ والی وہ سازش اب پھر قدم زمیں پر جما رہی ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار