

اے عزادارو شہیدِ کربلاؐ کو یاد کر لو
اُن کے پُر امید پیغامِ وفا کو یاد کر لو
شیعتی مَھُما شرَبتُم ماِ عَذبِِ فاذکرونی
او سمعتُم بغریبِِ او شہیداِِ فَاندابونی
آخری اس درد میں ڈوبی صدا کو یاد کر لو
ٹھنڈا پانی جب بھی پینا پیاس میری یاد کرنا
بے گناہ قتل ہو کوئی تو مجھ بیکس کو رونا
شیعو اس مظلومِ دشتِ نینوا کو یاد کرلو
لیسَکُم فی یومَ عاشوراَ جمیعاََ تنظِرونی
کیفَ اَستَسعِی لِطفلِ فَاَبُوا اَن یَّرحمونی
حسرتوں کے خون میں ڈوبی بُکا کو یاد کر لو
کاش تم غربت مری عاشور کے دن دیکھ لیتے
کیسے پانی سے ہوا سیراب کمسن دیکھ لیتے
امتِ ملعون کی اِک اِک جفا کو یاد کر لو
اے عزادارو تمہیں جعفرؐ یہ دیتا ہے پیام اب
ہے بہت نزدیک آمد سیدِؐ عالی مقام اب
منتقمِ آلِ احمدؐ کی دعا کو یاد کر لو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار