

وہ آج کرنے چہلم بھائی کا آ رہی ہے
اک سال تک مسلسل جو با ردا رہی ہے
ہمراہ سیدہؐ ہے سامان درد و غم بھی
عباسؐ کا لہو میں ڈوبا ہوا علم بھی
شبیرؐ کی عبا کو ہمراہ لا رہی ہے
اجڑی ہوئی ہیں مانگیں کل جھولیاں ہیں خالی
سادانیاںؐ وہ بیوہ ماتم ہیں کرنے والی
حلقہ بنا رہی ہے ماتم سکھا رہی ہے
تازہ یتیم بچے مصروف ہیں عزا میں
آنکھوں سے اشک جاری صد حسرتیں بُکا میں
پہلا جلوس لے کر مقتل میں آ رہی ہے
قاسمؐ کا سر اٹھائے اکبرؐ کا سر اٹھائے
غازیؐ کا سر اٹھائے اصغرؐ کا سر اٹھائے
مقتل میں بنتِ حیدرؐ سب کو رلا رہی ہے
ماتم ہے سر پہ کرتی ہاتھوں میں لے کے پتھر
بھائی کا درد دل میں ضربات سے ہے بڑھ کر
سر سے ہے خون جاری ضربیں لگا رہی ہے
جعفرؐ کی آرزو ہے آباد پھر یہ گھر ہو
اس گھر کی رونقوں پر کونین کی نظر ہو
کونین ان کے غم میں آنسو بہا رہی ہے
قافلہ تسلیم و رضا کو جس وقت کوفہ سے شام روانہ کیا گیا تو اس کاروان کی پہلی منزل کربلا تھی اور وہ 20سفر کی رات تھی ،اور اس وقت پاک بی بی صلوات اللہ علیھا نے اپنے پاک بھائی سے کیا ہوا چہلم کا وعدہ پورہ فرمایا تھا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار