

لوٹ رہے ہیں کلمہ گو خود قرآن کے پاروں کو
جلا جلا کر آگ لگا کر ، پھونک رہے ہیں انگاروں کو
پاک نبیؐ کے پاک لبوں کے بوسے جن پر نت رہتے تھے
جن کو اپنی روح کی ٹھنڈک پاک محمدؐ خود کہتے تھے
مسل رہے ہو ،کچل رہے ہو ،پھول سے نازک رخساروں کو
ایک طرف وہ لاکھوں ظالم ایک طرف وہ صرف بہتر
کمسن بچے چھوٹی بچیاں پردہ دارؐ حیا کے پیکر
ظلم کے پیکر فخر سمجھ کر سونت رہے ہیں تلواروں کو
تطہیروں کی لوریاں سن کر جو پروان چڑھا شہزادہ
جس کے پائوں یوسف کے رخسار سے بھی تھے نرم زیادہ
خون بہا کر اشک گرا کر ، کر گیا سرخرو کہساروں کو
ہو گئی قتل نماز جو بن میں گونج اٹھیں ہر سو آذانیں
قتل امامؐ کو کرنے والے یہ ملعونِ ازل کیا جانیں
ظلم سے ڈھا کر آگ لگا کر ہنستے ہیں عر ش کے میناروں کو
جعفرؐ ہر اک خونِ ناحق تشنہ ہے کب تک منتقی سے
مظلوموںؐ کا وارثؐ آکر پوچھے گا ہر ایک شقی سے
قتل کیا تھا لوٹ لیا تھا کیوں کونین کے سرداروںؐ کو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار