

کوکما اوم رام یا کرشن توری بھیت رے کیا موہن توری ذات رے کیا موہن
وید گرنتھ قرآن میں شبت ہیں شبت ہیں تورے شدھ ارپن
تو بھگوان ہمار دیہ کر جگ توری وردنتا
سورگ روپ توری پریم کی بھکیا سورگ توری سندرتا
رام رام تورا پریم پُجاری ابدیشک ابدیشک مانگے درشن
راج بھاگ تن تیاگ پرم میں سوئبمان کو چاہا
سوانگ بھرے بیراگی بانورے تجھ دھنوان کو چاہا
سوانگ بھرن پن پاپ نہ داتا شدھ ھردائے شدھ ہردائے تیرا درپن
مہتر پون توری پرتر آتما وجائے پرات کر بھومک
جبرائیل سُرکشا پَر مکھ ہر دھنیا تورا سینک
پتی بند وشواس اٹھے ابھ کرپا دھن کرپا دھن پائے نردھن
کوکما کیا ہے جہاں والے یہ کیا کہتے ہیں
کوکما وہ جسے عالم کا خدا کہتے ہیں
تُو تو تخلیقِ عوالم ہی سے ہے اوم ہوا
تو ہی خالق ہے مجھے آج یہ مجھے معلوم ہوا
تو محبت کا خدا وند بنا رام بنا
رام رحمت میں ڈبویا ہوا اک نام بنا
تو وہ کرشن ہے کہ عالم کا نگہبان ہے تو
تو ہی پرماتما کونین کا بھگوان ہے تو
اتنے ناموں میں جو مخفی ہے بتا بات ہے کیا
میں تو حیراں ہوں کہ تو کیا ہے تیری ذات ہے کیا
وید ہے گرنتھ ہے قرآن یا زبور ملی
ہر کتاب اصل تیرے نور سے معمور ملی
اُن کے ہر لفظ میں جلوہ ہے سمایا تیرا
گفتگو تیری تخاطب تیرا لہجہ تیرا
اُن کا ہر لفظ عطا تیری نظر آتا ہے
تو ہی آیات میں خود بول کے رہ جاتا ہے
تو ہے رحمٰن خداوند ہمارا تو ہے
ساری دنیا ہے عطا تیری سہارا تو ہے
حسنِ جنت تیری الفت سے عطا ہوتا ہے
خود تیرا حُسن ہی جنت سے سَوا ہوتا ہے
میں عبادت تیری کرتا ہوں تو ہے رام میرا
اپنے اس منچلے سادھو کو بھی دیدار دکھا
تاج شاہی کو بھی ٹھکرایا تیری الفت میں
عزتِ نفس بھُلایا ہے تیری الفت میں
تو ہی عزت ہے کہ عزت کو ہے چاہا میں نے
تو ہی دولت ہے کہ دولت کو ہے چاہا میں نے
میں نے بہروپ بھرا ہے تیرے دیوانوں کا
جرم یہ روپ نہیں پیار کے پروانوں کا
صاف جب قلب کا پُرنور آئینہ دیکھا
میں نے اللہ کو دیکھا تیرا جلوہ دیکھا
ہے تیری ذاتِ مقدس میں خدا کی عظمت
فتحِ عالم سے دکھا ابدی جہاں کو رفعت
ہر ملک فوجی ہے جبریل کمانڈر تیرا
کُل نبی آنکھوں پہ لیتے ہیں یہ آرڈر تیرا
تو عقائد کی یہ پابندی اُٹھا دے آقاؐ
کون عالم کا خدا ہے یہ بتا دے آقاؐ
زرہ زرہ تیری چوکھٹ پہ جبینیں دھر لے
تیری دہلیز پہ کونین عبادت کر لے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار