

چھوٹے بچوں کی آہ و زاری ہے خالی عباسؐ کی سواری ہے
کون اب جام بھر کے لائے گا کون پانی انہیں پلائے گا
سب کے چہروں پہ بے قراری ہے
کٹ گئے ہیں عباسؐ کے بازو خوں میں ڈوبے ہیں عنبریں گیسو
جسم اطہر سے خون جاری ہے
سر تو نوفل اٹھائے جاتا ہے درد سے عرش تھر تھراتا ہے
غش سا بنتِ علیؐ پہ طاری ہے
مولاؐ میداں کی سمت آتے ہیں خاک پر بیٹھ بیٹھ جاتے ہیں
لب پر فریاد قَصَرضَارِی ہے
دی نہ مہلت بھی پاس آنے کی تم کو جلدی تھی اتنی جانے کی
اب تو بھیاؐ ہماری باری ہے
تم گئے ہو تو ہم بھی آتے ہیں وسوسے صرف یہ ستاتے ہیں
تیری بہنوںؐ کی پردہ داری ہے
جعفرؐ اب تو بسے وہ گھر اطہر جس کی رونق تھے قاسمؐ و اکبرؐ
اک یہی آرزو ہماری ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار