

میرے عباسؐ تم ہی بلا لو مجھے
تم کہاں کھو گئے ہو سنبھالو مجھے
آج کا سارا ماحول ہے پر خطر
تم بھی جاتے ہو میری کمر توڑ کر
آ کے اس درد و غم سے چھڑا لو مجھے
ہیں کہاں تیرے بازو کہاں ہے علم
اب تو دتیا ہے مجھ کو دکھائی بھی کم
آ کے سینے سے اب تو لگا لو مجھے
ڈھونڈھتا پھر رہا ہوں جسے ہر طرف
کھو گیا ہے میرا آج شاہِ نجفؐ
راستہ دو جفا کرنے والو مجھے
کہہ کے بھائیؐ مجھے اب پکارو ذرا
کہہ دو بھیاؐ یہ اب ہچکچانا ہے کیا
مجھ کو سائل سمجھ لو نہ ٹالو مجھے
لاش وزنی اٹھانا بھی آساں نہیں
آئو عونؐ و محمدؐ اگر ہو کہیں
دو سہارا میرے خستہ حالو مجھے
خیمے عباسؐ کو کیسے لے کر چلوں
اے میرے ساتھیو آج مجبور ہوں
مشورہ دو میرے ہم خیالو مجھے
عرض جعفرؐ کا ہے اہلبیتِ نبیؐ
اب دکھا دیں مجھے اپنی ابدی خوشی
بس یہی بھیک دو لاج پالو مجھے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار