

میدان میں وہ اکبرؐ گھوڑے سے گر رہا ہے
شبیرؐ کے جگر میں نیزہ گڑا ہوا ہے
کہتے ہیں رو کے سیدؐ اے مصطفیؐ کے ثانی
بن میں اجڑ رہی ہے تیری حسیں جوانی
دریائے درد و غم میں ہے اور ہی روانی
تیرا شباب اکبرؐ بن بر میں لُٹ گیا ہے
سینے سے تیرے کیسے نوکِ سناں نکالوں
تجھ کو سنبھالوں میں یا اپنا جگر سنبھالوں
پھر سوچتا ہوں تیری مادرؐ کو بھی بلا لوں
دل میں وفورِ غم سے اک حشر سا بپا ہے
اکبرؐ نزع کا عالم تجھ پہ ہوا ہے طاری
بڑھتی ہی جا رہی ہے اس دل کی بیقراری
سینے سے تیرے اکبرؐ پیہم ہے خون جاری
اب تر بہ تر لہو میں تیری حسیں قبا ہے
ہیں خاک اور لہو میں غلطاں تمھارے گیسو
میں دل میں سوچتا ہوں ہردم اے میرے ماہ رو
خیموں میں زندہ پہنچے اکبرؐ کسی طرح تُو
دل ڈوبتا ہے میرا اور تو تڑپ رہا ہے
خالق دکھائے جعفرؐ دن انتقام والا
آباد ہو تھا جس نے برچھی میں ہاتھ ڈالا
لاشِ جوان تڑپی برچھی کو جب نکالا
تقدیر رو رہی ہے اکبرؐ تڑپ رہا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار