

بنت نبیؐ ہے اور یہ بازار شام ہے
یہ پتھروں کا کس کیلئے اہتمام ہے
مسلم ہو سارے اور نواسیؐ نبیؐ کی ہے
تصویر سیدہؐ ہے یہ بیٹیؐ علیؐ کی ہے
وہ باردا ہے اور یہ مجمعِ عام ہے
پیدل چلا کے لائے ہو بازار میں اسے
کہتے ہو لے کے جائیں گے دربار میں اسے
ناموسِ مصطفےٰؐ کا یہی احترام ہے
جعفرؐ امام وقت کا فرماں ہے برملا
محمل بھی جس کے غیب تھے گھٹنوں تلک سدا
اُس باردا کے پردے کو میرا سلام ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار