

کیا مدینے میں تو خورشیدِ فلک ڈوبا تھا
کیا علی جائیؐ سے اُس وقت تمہیں پردہ تھا
احترام اتنا تو کرتا تھا علی جائیؐ کا
پھر بتا شام کے بازار میں روشن کیوں تھا
تو نے بازار میں دکھیاؐ کوں نہیں دیکھا تھا
کیا اس انداز کو اندازِ وفا کہتے ہیں
تو جو روشن تھا بتا اِس کو حیا کہتے ہیں
کو بکو قافلۂِ آلِ عبائؐ پھرتا تھا
شہر میں آل نبیؐ تھے تو چمکتا ہی رہا
کیوں نہ تو شرم و خجالت سے وہاں ڈوب مرا
جبکہ سادات کے سر پہ نہ کوئی سایہ تھا
تو علی جائیؐ کا بازار میں تو غم کرتا
کچھ نہ کرتا پہ تمازت کو تو کچھ کم کرتا
پا برہنہ تھے وہ اور راستہ ہر تپتا تھا
تجھ سے جعفرؐ یہ قیامت ہی کے دن پوچھے گا
ساتھ زندان کے وہ دن بھی گواہ لائے گا
جن میں تو آل پہ اک حشر بپا کرتا تھا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار