

میں سوچ رہا ہوں کہ عبادت تیری کیا ہے
مجھ پست پہ تکمیل ولایت تیری کیا ہے
سجدے کو عبادت کا بڑا رکن بنا کر
سرتاج عبادات کا ہی سجدہ بتا کر
تو نے ہے ہمیں سجدے کا انداز سکھایا
سر میرا ہے خود اپنی طرف تو نے جھکایا
میں سوچ رہا ہوں اسی سجدے کی حقیقت
کیا اس ہی پہ ہے ختم عبادت کی ضرورت
کیا تیری عبادت کی یہی آخری حد ہے
کیا صرف اسی سجدے سے تو ذاتِ صمد
کیا سجدے سے کافی ہے میرے عجز کا اقرار
کیا اتنا ہے کمزور عبادات کا معیار
سجدہ تو بڑی چیز نہیں ہے میرے مولاؐ
کیونکہ ہے تیری ذات میرے سجدوں سے اَولیٰ
سجدہ ہی عبادات کا معراج نہیں ہے
عظمت تیری اِن سجدوں کی محتاج نہیں ہے
اس سجدے کو تو عقل نے کچھ بھی نہیں پایا
ملکوت نے سر سجدۂِ آدم میں جھکایا
آدم نے تیرے نام کا خود سجدہ کیا تھا
آدم نے در حطہ پہ سر اپنا دھرا تھا
حیراں ہوں کی اقرار ولایت کروں کیسے ؟
جب کچھ نہیں سجدہ تو عبادت کروں کیسے ؟
میں سوچ رہا ہوں کہ عبادت ہے تیری کیا
مجھ پست پہ تکمیل ولایت ہے تیری کیا
سجدہ تو فقط عجز کی اک پہلی کڑی ہے
اقرار ولایت کی فقط پہلی لڑی ہے
سجدے ہی سے تو ہے جان جہنم سے بچانا
سجدے سے تو ہے قلب کو اسلام پہ لانا
اور سجدے سے انکار تو اک کفر جبیں ہے
اور سجدے سے انکار میں دنیا ہے نہ دیں ہے
اس سجدے نے جبریل کی بھی جان بچائی
ملکوت نے سجدے میں اماں کفر سے پائی
اس سجدے کا منکر جو ہے شیطان اضل ہے
وہ راندہِ درگاہ خداوند ازل ہے
جائز ہے جو خم سجدہ آدم میں جبیں ہے
کر لینا وہ سجدہ تیرا معراج نہیں ہے
جعفرؐ میرے ادراک میں اک حشر بپا ہے
میں سوچ رہا ہوں کہ عبادت تیری کیا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار