

دسویں کی رات کیا کیا منظر دکھا رہی ہے
اصغرؐ کی ماںؐ پسرؐ کو جھولا جھُلا رہی ہے
ہے خشک دودھ ماںؐ کو پل پل ہے بیقراری
سہ روز کے پیاسے اصغرؐ پہ غش ہے طاری
کہتی ہے رخ پہ تیرے زردی سی آ رہی ہے
ماںؐ سوچتی ہے کیسے کم تیری تشنگی ہو
شاید کہ اس طرح سے کچھ پیاس میں کمی ہو
بیٹےؐ کو سورۂ کوثر پڑھ کر سُنا رہی ہے
رو رو کے کہہ رہی ہے مادرؐ اے میرے ماہ رو
تجھ کو سکون بخشیں شاید یہ میرے آنسو
ننھے سے جسم پر ماںؐ آنسو بہا رہی ہے
ماںؐ کہہ رہی ہے کل یہ جھولا بھی ہوگا سُونا
اے میرے لعلؐ تجھ کو کَل خاک پر ہے سونا
ماںؐ آخری تجھے یہ لوری سُنا رہی ہے
جعفرؐ کی یہ دعا ہے منظور ہو خدایا
اس ماںؐ کی مامتا پر ہو پھر کرم کا سایا
ہو گود اِن کی ٹھنڈی کیوں دکھ اُٹھا رہی ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار