

اے لعل میرے اکبرؐ آواز دو کہاں ہو
سبطِ نبیؐ کے دلبرؐ آواز دو کہاں ہو
پھولوں میں ڈھونڈتی ہوں خاروں میں ڈھونڈتی ہوں
بہتے ہوئے لہو کی دھاروں میں ڈھونڈتی ہوں
تجھ کو فلک پہ بیٹاؐ تاروں میں ڈھونڈتی ہوں
سوئے ہو مجھ سے چھپ کر آواز دو کہاں ہوں
زلفیں ہٹا کے رُخ سے شکلِ نبیؐ دکھا دو
جلوئوں سے کربلا کے ذروں کو جگمگا دو
آواز خود آذاں کی اک بار پھر سنا دو
اے یادگارِ سرورؐ آواز دو کہاں ہو
ناراض کیوں ہو بیٹاؐ کیا بات ہو گئی ہے
اب تو لہو کی بن میں برسات ہو گئی ہے
گھر کب چلو گے بیٹاؐ اب رات ہو گئی ہے
قربان جائے مادرؐ آواز دو کہاں ہو
ٹھوکر ہر اک قدم پر مقتل میں کھا رہی ہوں
ہو کر اسیر بیٹاؐ اب شام جا رہی ہوں
آتے نہیں ہو کب سے تم کو بلا رہی ہوں
مر جائوں نہ تڑپ کر آواز دو کہاں ہو
بن بر میں لٹ گئی ہے تیری حسِیں جوانی
ہے اُٹھ گئی نبیؐ کی دنیا سے اب نشانی
کیوں مانگتے نہیں ہو اب مجھ سے آ کے پانی
پھرتی ہوں لے کے ساغر آواز دو کہاں ہو
یا رب قبول کر لے جعفرؐ کی یہ دعائیں
بیٹوںؐ کو باندھیں سہرہ اب تو ترستی مائیںؐ
جن کی لحد سے اب تک آتی ہیں یہ صدائیں
اکبرؐ او میرے اصغرؐ آواز دو کہاں ہو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار