

جھولا ہے نبیؐ کے ہاتھوں کا لوری کی صدا بھی آتی ہے
تطہیر خود اس شہزادیؐ کے قدموں پہ جبین جھکاتی ہے
سرتاجِ رسلؐ فرماتے ہیں یہ لاج ہے میرے مقصد کی
اسلام کی قسمت آنکھوں سے ننھے سے قدم لگاتی ہے
شبیرؐ بہنؐ کے ماتھے پَر یہ بوسہ دے کر کہتے ہیں
خود عصمتِ مریم جھولے میں تجھے پیار کے ساتھ سلاتی ہے
ملکوت مبارک دینے کو آئے ہیں مگر ہیں در پہ کھڑے
وحدت کی طرح یہ سجدوں کو پردے میں پسند فرماتی ہے
گھر سارا دیکھ کے روتا ہے ہیں سرخ نشان کلائی پَر
ہے ام المصائب شہزادیؐ دردوں کے راز بتاتی ہے
آباد رہے یہ گھر اِن کا جعفرؐ یہ دعائیں دیتا ہے
صدیوں سے مصائب سُن سُن کر کُل دنیا اشک بہاتی ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار