


Video Recording 1
Version 1

Video Recording 2
Version 2
ایسا سوار کبھی دیکھا نہیں
ختمِ رسلؐ بھی بن کے ناقہ جس کے ناز منائے
مُہرِ نبوت زینِ فرس ہے صدرِ نبیؐ کو چھوتے قدم ہیں
معصومیت کے جملہ تقاضے اِک اِک ادا پَر سجدے میں خَم ہیں
تیز چلیں سرورؐ سینے پہ جب یہ ایڑھ لگائے
العفو کی دیتے ہیں صدائیں جب شاہِ امکاںؐ اپنی زباں سے
دوزخ کے شعلے ہیں کپکپاتے رحمت برستی ہے آسماں سے
ننھے ہاتھوں سے جب زلفیں باگ کی طرح ہلائے
دونوں میں ہرگز حائل نہ ہونا ہر ناز و انداز اِس کا بجا ہے
ہے آج اِس کے بسنے کا موسم آج اِس کی مرضی رب کی رضا ہے
باگ کی طرح کھینچ کے زلفیں چاہے جدھر لے جائے
چاروں طرف سے تیروں کی بارش زخموں سے جس کا چھلنی بدن ہے
بہنوںؐ کا پردہ اتنا ہے پیارا خیموں کے آگے شمشیر زن ہے
سامنے ہوں بیٹوںؐ کی لاشیں پھر بھی تیغ چلائے
یہ ہے نبیؐ یا کوئی ولیؐ ہے چہرے پہ اس کے رنگِ حنا ہے
حیرت ہے اس پہ بہنوںؐ کو لیکر بازار میں یہ کیوں آگیا ہے
ظلم کرے دنیا نیزے پہ یہ قرآن سنائے
خالق یہ محبت کی ادا دیکھ رہا ہے
قرآن پہ قرآن رکھا دیکھ رہا ہے
شبیرؐ کی معصوم نگاہوں میں وہ چھپ کر
محبوب کو خود اونٹ بنا دیکھ رہا ہے
پوچھو یہ ذرا عقل سے اے اہلِ زمانہ
بچوں کیلئے کوئی بھَلا اونٹ بنا ہے
بن بن کے سواری یہ بتاتے رہے سرورؐ
شبیرؐ کے ہر حکم میں خالق کی رضا ہے
یہ سلسلۂ نور ، تو نورانی شجر ہے
منظر یہ ذرا دیکھو حقیقت کی نظر سے
یہ شاخِ نبوت وہ امامت کا ثمر ہے
سجتی ہے اگر شاخ تو خود اپنے ثمر سے
والیل کی زلفوں کو ہلاتے ہیں جو شبیرؐ
اللہ کو زلفوں پہ بھی پیار آنے لگا ہے
ملکوت ہیں حیراں کہ جو کچھ بھی نہیں کھاتا
محبوب کی زلفوں کی قسم کھانے لگا ہے
سرائیکی قطعات
تھی مخل نہ ساڈے راز دے وچہ اجہ اینکوں ناز منانون ڈے
جیویں دل آکھس اجہ نانےؐ کوں ازمیندا پئے ازمانون ڈے
میڈی لج پت دا اے مالک ہے اے محسن ذات قدیر دا ہے
اللہ دی نیابت وچہ ایندے توڑے کجھ احسان لہانون ڈے
میں سمجھ نواسہ نہیں چایا اوندے حکم دی من ڈن چائی آنداں
ایندی رُت ہے ناز منانون دی تہوں ہر ہک ناز منائی آنداں
میڈے بھاگ دی واگ ایندے ہتھ وچہ ہے خود خالق ذات نپا چھوڑی
والیل دیاں زلفاں تہوں اینکوں اجہ جوڑ مہار نپائی آنداں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار