

تیری ہمشیرؐ میں ہوں میری تقدیر تم ہو
بھائیؐ اب جلد آؤ مجھ کو نہ یوں ستاؤ
میری ہے یہ حسرت بھائیؐ تیرا میں دیدار کروں
آخری وقت تمہیں میں اکبرؐ پھر اک بار پیار کروں
میری باہوں میں آؤ آ کے گلے لگاؤ
پیارے بھائیؐ اب تو دنیا سے میری تیاری ہے
میری موت کا موجب تیرے ہجر کی یہ بیماری ہے
وقت آخری ہے آؤ دیدار تم کراؤ
بعد تمہارے اے بھائیؐ زندہ رہنا مشکل ہے
آپ کے ہجر کا اے بھائیؐ صدمہ سہنا مشکل ہے
موت آئے یا تم آؤ یوں نہ مجھے رلاؤ
آخری بار یہ دکھیاؐ نے جعفرؐ رو کر فرمایا
حسرتوں کی تکمیل دکھا پاک حسنؐ کا سرمایا
بھائیؐ کے سر پہ سہرہ سجا ہوا دکھاؤ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار