

وہ شیخ بیاں کرتا ہے جو اپنی سیادت
لوگوں کو بتاتا ہے جو دادا کی کرامات
امت کے بھی بخشش کی وہ کرتا ہے دعائیں
عالم کو سناتا ہے بزرگوں کی حکایات
اور ماں کی بھی عصمت سے سدا بیر ہے اسکو
ہے شیخ تو کہلاتا ہے لختِ دلِ سادات
تھے دادا حضور انکے تو وہ اصل دیارام
تولید کی شب انکی جو ٹھہری ہے جمعرات
کیا کہنے جمعرات کے کیا اس کی ہے عظمت
شودر کو بھی کی جس نے عطا اصل سیادت
شجروں کی خریداری کا احسان ہے واﷲ
دنیا میں نہیں کوئی بھی نساب کا محتاج
گٹروں کی غلاظت کی ملی صو رتِ اذفر
طوبیٰ کے حسیں پھول ہیں زقوم کے پھن آج
فرعون کے نطفے کو کلیمی کا ہے دعوےٰ
بوجہل کی بڑ ہے کہ ہوئی اس کوہے معراج
دُراّج کی پرواز میں ہے شوکتِ شاہیں
حیرت میں ہے صیاد یہ شاہیں ہے کہ دُراج
آتا نہیں وہ جن کو راہِ راست پہ چلنا
آسان سمجھتے ہیں وہی باپ بدلنا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار