

مقدر مقدر کی ہے بات یہ تو
کسی کو خوشی اور کسی کو ملے غم
کسی کے ہے رخ پہ مسرت کا غازہ
کسی کے ہے نکلے حضر سے جنازہ
کہیں ہے ہنسی اور کہیں چشمِ پرنم
کوئی پس رہا ہے جہاں کے ستم میں
کوئی گھل رہا ہے محبت کے غم میں
کسی گھر میں خوشیاں کسی گھر میں ماتم
کوئی رو رہا ہے سدا خلوتوں میں
کوئی ہنس رہا ہے سدا جلوتوں میں
مسرت و غم ہیں زمانے میں باہم
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار