

لپتن راگ اور ذکر سخیؐ کا
سب سُر کومل ما پا دھا نی جپ تو جعفرؐ نام علیؐ کا
لپتی راگ انداز نرالا
نی تیور باقی سُر کومل جعفرؐ نعت ہے گانے والا
تھافظ راگ علیؐ کا نام
دھا تیور سُر باقی کومل جعفرؐ رب کا ہے انعام
ثخافظ میں عبادت کر
دھانی تیور ذکر حسینیؐ جعفرؐ اسکی ریاضت کر
دا حافظ میں عونؐ کی باتیں
مدھم تیور کُل سر کومل جعفرؐ کر حر جون کی باتیں
ہے بن قین کے نام میں پیار
دھیوت کومل راگ دا حافظ جعفرؐ عشق کی لاگے تار
ابن مظاہر پاک عربی ہے
نی کومل اور راگ زاحافظ جعفرؐ حاصل عشق نبیؐ ہے
ابنِ عمیر شہیدِ خدا ہے
شاحافظ اور سب سُر تیور جعفرؐ اس پَر کرم ہوا ہے
ذکر تقیؐ میں ذکر جلی ہے
باخسرو سُر سارے کومل جعفرؐ پریت کی ڈور بدھی ہے
جعفرؐ رب کا حبیب منالے
پاخسرو نی تیور لاگے سُر کو پریم کا روپ بنا لے
ذات نقیؐ ہے پاک ازل سے
گانی کومل اور دھا تیور نیناں چھلکیں پریت کے جل سے
کیسی ابوذر کی ہے شان
ثاخسرو گندھار ہے کومل جعفرؐ سچ کا وہ دھنوان
تھا مقداد نبیؐ کا پیارا
دا خسرو گندھار ہے تیور جعفرؐ جس نے سب کچھ وارا
حبِ علیؐ اور مالکِ اشتر
عشق کے دریا کا وہ شناور دا خسر دھا کومل جعفرؐ
حق پَر تھا عمارِ یاسر
زا خسرو نی کومل جعفرؐ سب کچھ پایا اک جان گنوا کر
عشقِ نبیؐ سے شانِ بلال
عرش سنے آذانِ بلالؐ
شا خسرو سب تیور جعفرؐ
شبیرؐ خدا کی شان کہو
بزمان میں سب سُر کومل ہیں جعفرؐ اسے رب کی جان کہو
ہر رنگ میں علیؐ کی تو مدحت کر
تا زمان نکھاد لگے تیور جعفرؐ گا گا کے عبادت کر
مولا ہے علیؐ میرا مولا علیؐ
پزمان میں اک مدھم تیور جعفرؐ ہے علیؐ خود نورِ جلی
میرا مولا علیؐ میری مدد کرے
ثزمان میں اک گا کومل ہے جعفرؐ سدا ان کا نام جپے
ہیں غیب کے گیانی آلِ نبیؐ
جژمان میں گا تیور لاگے جعفرؐ وہی ودیا کے ہیں دھنی
سب احمدؐ میم بناں مانیں
چزمان میں مدھم ہے کومل جعفرؐ سب احد کو پہچانیں
بے عین عرب میرا پاک نبیؐ
حزمان نکھاد لگے کومل جعفرؐ یہی رب کی نعت بنیؐ
سب حمد و نعت نبیؐ کی ہے
خزمان میں گمپن سب تیور جعفرؐ یہ بات جلی کی ہے
بشر نہیں یہ نورِ خدا ہیں
جعفرؐ آل محمدؐ کیا ہیں با سمپل سارے سُر کومل
بانٹے رزق نجف کا والیؐ
جعفرؐ خلق ہے لینے والی پا سمپل سُر دھیوت تیور
پاک حسینؐ ہے پشتِ نبیؐ پَر
جعفرؐ دیکھ نماز کا منظر تا سمپل اِک مدھم تیور
پاک حسینؐ کو جی بھر رو لے
جعفرؐ داغ عصیان کے دھو لے تا سمپل گندھار ہے کومل
آل نبیؐ کہاں رب سے جُدا ہیں
جعفرؐ یہ سب نورِ خدا ہیں جا سمپل گندھار اِک تیور
عشق کو اپنا خضر بنا لے
جعفرؐ پاک حبیبؐ کو پا لے چا سمپل اک مدھم کومل
دل میں نجف کا والیؐ دیکھا
گھر کوئی اس سے نہ خالی دیکھا حا سمپل دھا کومل رب کا
غیر کی الفت دل سے نکال
جعفرؐ سب ہے حسنؐ کا لعلؐ خا سمپل سارے سُر تیور
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار