

آؤ تبلیغ کریں رسمِ عزاداری سے
ظلمتیں ختم کریں شعلۂِ بیداری سے
جو دکھاوے کو ہیں آئے وہ چلے جائیں ابھی
یہ عبادت تو نہ ہو نجس ریاکاری سے
آئو ہم اجرِ رسالت تو کریں مل کے ادا
ماتم و گریہ و اشکوں کی گہر باری سے
روحِ اسلام تو ہے ذکرِ حسین ابن علیؐ
جاری اس ذکر کو ہم رکھیں وفاداری سے
بیچ کر جان جو کرتے ہیں بپا رسمِ عزا
کون روکے انہیں عقبیٰ کی خریداری سے
جعفرؐ اک روز یہ عالم سے صدا آئے گی
بچ نہیں سکتا عدو آل کا تہ باری سے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار