

کوئی دنیا میں اپنی جرأت پہ کوئی طاقت پہ ناز کرتا ہے
کوئی صورت پہ کوئی سیرت پہ کوئی قسمت پہ ناز کرتا ہے
تیری الفت لئے میں پھرتا ہوں اس لئے ہے یہ اپنی رسوائی
پھر بھی یہ میرا دل ہے دنیا میں تیری الفت پہ ناز کرتا ہے
روکتا کیوں ہے مجھ کو اے واعظ میں ہوں پیتا تو مجھ کو پینے دے
مجھ کو رندی پہ ناز ہے بھائی تو عبادت پہ ناز کرتا ہے
یہ میرا عشق تو ہے جاویداں اور تیرا حُسن سارا فانی ہے
مجھ کو ابدی جنوں پہ ناز ہے تُو فانی صورت پہ ناز کرتا ہے
اے شمع تُو تو خوش ہے محفل میں اور ہے جلوت تجھے پسند آئی
تجھ کو معلوم ہے کہ پروانہ اپنی خلوت پہ ناز کرتا ہے
دل کے مندر کے دیوتا کی کوئی گر جو پوجا کرے تو ایسے کرے
مجھ پہ پوجا بھی ناز کرتی ہے دل عبادت پہ ناز کرتا ہے
ہم نے دیکھے ہیں لاکھ طُور یہاں کتنے جلوے ہیں رونما دیکھے
تو بھی موسیٰ عجیب بندہ ہے اک بشارت پہ ناز کرتا ہے
گو ہے جعفرؐ تو شاعرِ کمسن آج دنیا پہ کردے یہ ظاہر
یہ حزیں ذہن پر نہیں بھائی دانِ قدرت پہ ناز کرتا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار