

سید ہے تو پھر اپنی سیادت پہ نظر کر
اجداد کے پھر نقشِ قدم دیکھ کہاں ہیں
منبر نہ سہی نوکِ سناں ہو بھی تو کیا ہے
ماضی میں ترے دونوں بہم دیکھ کہاں ہیں
تو جُنبشِ مژگانِ ابراہیمِ اولوالعزم
زلفوں میں تیری آج وہ خم دیکھ کہاں ہیں
تو زہد کااور نانِ جویں کاہے ملحض
پائوں میں عبادت سے ورم دیکھ کہاں ہیں
سادات کو زیبانہیں اطوارِ ثلاثہ
تو اب تو سقیفے کے صنم دیکھ کہاں ہیں
اے شمعِ حرم تجھ میں اُجالوں کا ہے فقدان
ماضی کے کرم بیض خیالوں کاہے فقدان
ہے تیرے تعرّب میں تہّند کی سیاہی
مغرب کا مقلد ہے شریعت عجمی ہے
اور تیرے خیالات کی اموی ہے بناوٹ
گفتار تمیمی ہے لب ولہجہ عَدی ہے
مروانیہ اعمال ہیں عباسیہ سج دھج
ہونٹوں پہ تشیعُ ہے تفکر حنفی ہے
سوچیں ہیں یزیدی تو رہ ورسم ہے ثقفی
اندازِ عبادت سراسر کلبی ہے
کیوں ناز سے تو ہرزہ سرائی میں ہے مصروف
اجداد کی توہین تجھے بھول چکی ہے
دُنیا میں سیادت بڑی بدنام ہوئی ہے
گھر اپنے ذرا لوٹ چلو شام ہوئی ہے
گُلشن کا ہر اِک پھول جھکا لیتا تھا گردن
پردہ تھا تیرا پردۂِ توحید کا پردہ
الفاظ کی زلفوں میں چھپا لیتا تھا چہرہ
قرآں کو تلاوت میں تھاتجوید کا پردہ
ہر آنکھ کے ہر نور کو ازراہِ تقدس
پُتلی میں سدا رہتا تھا تسوید کاپردہ
طیور نشیمن میں چُھپالیتے تھے خود کو
آنکھوں میں سدارہتا تھا تمحید کا پردہ
اور سر سے ردا ایک طرف ہونے کے ہنگام
تھا دیدنی افلاک پہ خورشید کا پردہ
کیوں اپنی سیادت کی ادا بیچ رہے ہو
سادات ہو کیوں ماں کی ردا بیچ رہے ہو
ماضی کی دبی راکھ کو سوچوں سے کریدو
اجداد کا کردار تجھے یاد نہیں ہے
کیوں درہم ودینار کے نشے میں ہو مخمور
کیا اپنا علمدار تجھے یاد نہیں ہے
تو آج حکو مت کی تمنا میں ہے گرداں
کیا شام کا دربار تجھے یاد نہیں ہے
بازار میں بن ٹھن کے نکلنے کی ہے حسرت
کیا شام کا بازار تجھے یاد نہیں ہے
کیو ں اب تیرے اعصاب پہ عورت کاہے پہرہ
کیا مجمعِ اشرار تجھے یاد نہیں ہے
حالات کی سفاک زباں آج تو سمجھو
تاریخ کے مجبور بیاں آج تو سمجھو
آوارگیء شغل نما آئی تمہیں راس
احیائے شبانہ ہے کیا تونے فراموش
اجداد کے اعدا سے مراسم ہیں لگن ہے
ماضی کا فسانہ ہے کیا تونے فراموش
دھرتی پہ جواں لاش تڑپتی نہ رہی یاد
گستاخ زمانہ ہے کیا تونے فراموش
شش ما ہے سر نوکِ سناں بھول گئے تم
تیروں کا نشانہ ہے کیا تونے فراموش
غیرت کے تقاضوں سے کیا قطع نظر یوں
مقتول گھرانہ ہے کیا تونے فراموش
اولادِ عدوانِ پدر را بشناسند
اولاد آں با شد کہ فراموش نہ کردند
کیوں نغمہ و آہنگ پہ سر دھنتے ہو پیہم
ناموس کے رونے کی صدا بھُول چکے ہو
کیوں محفلِ طائوس ورباب آج ہے برپا
زندان کی گستاخ فضا بھول چکے ہو
کیوں اپنی پسندیدہ ڈشیں ڈھونڈ رہے ہو
کیا زہرِ ہلاہل کا مزا بھول چکے ہو
اب کار کے آئینے میں منہ اپنا تو دیکھو
کوفے کا سفر آبلہ پا بھول چُکے ہو
کیوں پختہ محلات پہ اب نازہے تم کو
جلتے ہوے خیموں کی ادا بھول چکے ہو
اے ابنِ اسد شیوئہ گرگاں را بپرہیز
در خونِ علیؐ خونِ اُمیہ را میامیز
غافِل ہے تو اور سارا جہاں جاگ رہا ہے
غارت گرِ ایماں ہیں کمیں گاہ میں بیٹھے
اب پڑنے کو ہے خونِ سیادت پہ بھی ڈاکہ
کل رہزنِ سادات ہیں اس راہ میں بیٹھے
اجداد فراموش ہیں تیرے یہ دل و ذہن
ہیں تاک میں قزاق ستم گاہ میں بیٹھے
لٹنے کو ہے یہ قافلہ پھر دشتِ بلا میں
گرگانِ یزید اب ہیں تیری چاہ میں بیٹھے
ہیں گھات میں اس خون کے پیاسے ذرا دیکھو
مخفی ہیں جو اس اَشہَدُاَﷲ میں بیٹھے
بیدار شو بیدار کہ ہنگام جہاد است
شمشیر بگیر اے کہ تو کرّار نژاد است
کیوں منتقمی بھول کے تو محوِ طرب ہے
گردن میں تیری دیکھ ترا خون بہا ہے
اس درجہ تیری آج حمیت ہے فسردہ
آغوشِ امیہ میں تو پھر کھیل رہا ہے
اس درجہ تہی ہے تیرا دامانِ سیادت
نے جذبہ تعجیلِ فرج ہے نہ دعا ہے
تو اور کے گُلشن کی بہاروں پہ ہے شاداں
خود تیرا چمن صدیوں سے ویران پڑا ہے
تو اور کی آبادیء خانہ پہ ہے رقصاں
آنگن میں ترے لاشہ عریاں ہے عزا ہے
برابلہنی خویش ہمہ عمر نغاں کن
چوں پند و نصیحت نہ گرفتی وچناں کن
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار