

شبیرؐ تیرے پیار کے آنچل میں پلتا ہے لہو
رگ رگ میں تیرا نام لیتا ہے تو چلتا ہے لہو
ہے پشت ماتمدار کی یا ہے شہیدوں کا بدن
یحییٰ صفت ہر چیز سے تیرا ابلتا ہے لہو
جو آنکھ سے بہنے پہ بھی خود سرخرو ہوتا نہیں
زخمِ عزا کی آنکھ سے ہاں وہ نکلتا ہے لہو
جن لؤ لؤ و مرجان کا قرآن میں ہے تذکرہ
موتی میں اشک اور سانچۂ مرجاں میں ڈھلتا ہے لہو
شبیرؐ کا ہے معجزہ یا ہے یہ فطرت کی عطا
تن میں عزا کے ذکر سے کروٹ بدلتا ہے لہو
تشنہ نظر آتا ہے جب جعفرؐ ہمیں ہر انتقام
پھر درد کے جلتے دئیے میں آپ جلتا ہے لہو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار