

سجے ہیں کرب و بلا میں کیسے یہ کردگاؐرِ وفا کے ٹکڑے
گلوں کی مانند سج رہے ہیں زمیں پہ گلگوں قبا کے ٹکڑے
علیؐ کے ہم شکل ہیں یہ غازیؐ علیؐ کا چہرہ خدا کا چہرہ
خدا کے آگے ڈرو خدا سے کرو نہ وجہِ خداؐ کے ٹکڑے
بہن یہ مجھ سے نہ پوچھ میں کیوں یوں چلتے میں لڑکھڑا رہا ہوں
جنھیں میں جھک جھک کے چن رہا ہوں بہنؐ ہیں تیری ردا کے ٹکڑے
تیرے لہو کی روانیوں نے شفا کی تاثیر بخش دی ہے
دعائیں عباسؐ دے رہے ہیں تجھے یہ خاک شفا کے ٹکڑے
وفا کے خالقؐ کی جملہ چیزوں میں آپ رچ بس گئے ہیں ایسے
وفا کی خوشبو ہے تم بھی دیکھو علم مشک کے اٹھا کے ٹکڑے
ہے کتنی حسرت کہ میں دوبارہ جواںؐ کے حسنِ جواں کو دیکھوں
حسینؐ ترتیب دے رہے ہیں لہو میں ڈوبے ملا کے ٹکڑے
کبھی تو جعفرؐ ملے گا اذنِ جہاد اس شیرِ ذوالمننؐ کو
جہاں پہ اڑتے پھریں گے ہر سو تمام قومِ جفا کے ٹکڑے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار