

وہ علقمہ پہ غازیؐ گل رُو پڑے ہوئے ہیں
شبنم کی طرح رخ پر آنسو پڑے ہوئے ہیں
اتنا ستم کسی پر ہو گا نہ اس جہاں میں
چہرے سے دور اِن کے ابرو پڑے ہوئے ہیں
شبیرؐ جھک کے بن میں کیا یہ اٹھا رہے ہیں
عباسؐ کے زمیں پر گیسو پڑے ہوئے ہیں
بہنوںؐ سے کہہ رہے ہیں جس جا علم گڑا ہے
اس جا میرے جواںؐ کے بازو پڑے ہوئے ہیں
میداں میں رو رہی ہیں بہنیںؐ جگہ جگہ پر
ٹکڑے تیرے بدن کے ہر سو پڑے ہوئے ہیں
بدلے کا اِن کو موقعہ جعفرؐ ملے جہاں میں
کب سے لیے یہ حسرت جنگجوؐ پڑے ہوئے ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار