

اے دورِ ظلمات کے یزیدو ہیں شیرِ یزداںؐ کے شیر شیعہ
یزیدیت سے مقابلہ ہے کہ آج باطل ہے پھر تقیہ
ہے سر کٹانا ہمارا مسلک کٹا کے سر ہم رہیں گے فاتح
لہو کی سرخی سے ہم کریں گے نفاذ فقہئِ جعفریہ
ہیں آج سب سر بکف کھڑے کہ ہے زندگی سے یہ موت بہتر
حسینیوں کو حسینؐ نے زندگی کا بخشا ہے یہ کلیہ
تمہارے ہاتھوں میں رائفلیں اور مشین گن ٹینک توپخانہ
ہمارے نعروں کی وہ صدا ہے کہ جس کے انداز خیبریہ
ہماری اک ضربِ نطق کی تاب لا سکے گا نہ قصرِ شاہی
کہ جب صدا ہو گی یا علیؐ کی نہ بانس ہو گا نہ بانسریہ
حسینؐ پر زندگی یہ جعفرؐ نثار ہو بھی تو خوف کیا ہے
اسی پہ قربان ہو گی یہ چیز اصل ہے جس کا یہ عطیہ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار