

کرب و بلا میں مسلم کعبہ گرا رہے ہیں
تصویرِ مصطفیؐ پہ تیر آزما رہے ہیں
خود جس کو مصطفیؐ کے ہونٹوں نے مس کیا تھا
ظالم اسی گلے پر خنجر چلا رہے ہیں
قرآن اور عترتؐ خود دے گئے تھے سرورؐ
خیموں کے ساتھ ظالم قرآں جلا رہے ہیں
عابدؐ کے غش پڑی ہے اور جل رہے ہیں خیمے
شبیرؐ کی بہنؐ کے اب بین آ رہے ہیں
تیروں سے جسم چھلنی عباسؐ باوفا کا
بازو کٹا رہے ہیں پانی بچا رہے ہیں
معصومہؐ رو رہی ہے عباسؐ جلد آؤ
اشکوں سے پیاس اپنی اب ہم بجھا رہے ہیں
جعفرؐ نبیؐ کے گھر میں ابدی بہار آئے
کب سے ہمارے آقاؐ آنسو بہا رہے ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار