

حسینؐ تیرے مراتب کی انتہا نہ ملی
خرد نے ڈھونڈنا چاہا تو ابتدا نہ ملی
وہ چاہتے تو تھے دلہا بنانا قاسمؐ کو
لگا دی خون کی مہندی مگر حنا نہ ملی
بوقتِ کوچ معصومہؐ نے تو پکارا تھا
وَا اَصغَرَاؐ کی صدا دی مگر صدا نہ ملی
سمجھ میں آ گئی وہ عرض طلبِ کہنہ قبا
بہنؐ کو بھائیؐ کے لاشے پہ جب قبا نہ ملی
کچھ اتنا گہرا تھا ناسور قلبِ عابدؐ کا
علاجِ حضرتِ مختار سے شفا نہ ملی
ہوئیں جو واردِ دربار ملکہئِ عصمتؐ
تھا احترام کہ کوئی بھی چشم وا نہ ملی
سلگ رہا ہے ہر اک دل الم سے اے جعفرؐ
نشاطِ آلؐ سے تسکینِ آتما نہ ملی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار