

شبیرؐ تیری بن میں انوکھی نماز ہے
ماحول رُو بہ ظلم ہے تو بے نیاز ہے
اس بے گناہ خون کی گرمی نہ پوچھیئے
خنجر کی نوک دشت کا سینہ گداز ہے
بہتا ہے خونِ غازیؐ علم کی تلاش میں
بازو کٹے ہیں دستِ لہو تو دراز ہے
اصغرؐ کے دل پہ خوف کا کچھ شائبہ نہیں
ننھے سے ذہن کو بھی محبت پہ ناز ہے
جرم و خطا سے تیرا کرم ہے محیط تر
جس کو بھی بخش دے تو خود اس کا مجاز ہے
جعفرؐ اسی نے مقصدِ خلقت کو پا لیا
آقاؐ کے انتظار سے جو سرفراز ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار