

مجرائی شاؐہِ کربلا دیکھو
سر بہ سجدہ ہیں اور جفا دیکھو
یوں نمازی نماز پڑھتے ہیں
گرم دھرتی پہ سر جھکا دیکھو
تیر ہر سمت سے برستے ہیں
مرتجز کو سپر بنا دیکھو
بولی فضہ اے شمر ظلم نہ کر
دیکھتا ہو گا اب خدا دیکھو
تیغ ظالم بھی خون روتی ہے
یہ غریبی کی انتہا دیکھو
خونِ اصغرؐ جو چند قطرے ہیں
روئے شبیرؐ پر سجا دیکھو
جعفرؐ اعلان اب تو ہو جائے
انتقامِ شہِؐ ھدیٰ دیکھو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار